مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے وزیرداخلہ نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے باعث بڑی تعداد میں غیرملکی دہشت گردوں نے فرار ہوکر شمالی افغانستان میں اپنے ٹھکانے قائم کرلیے ہیں جہاں سے وہ افغان سکیورٹی فورسزپر حملے کررہے ہیں اورملک میں افراتفری پھیلارہے ہیں۔ اتوارکو افغان وزیرداخلہ نورالحق علومی نے ایک بیان میں کہاکہ پاکستان میں فوجی آپریشن کے نتیجے میں غیرملکی دہشت گرد جن میں چیچن، ازبک، تاجک اوردیگردہشت گرد دشامل ہیں، جو فرار ہوکر شمالی افغانستان آگئے ہیں۔ ان دہشت گرد نے افغان فورس زپر حملے شروع کردیے ہیں۔ غیرملکی جنگجوؤں کے بدخشاں، قندوز، تخار، فریاب، بغلان اوردیگر شمالی علاقوں میں ٹھکانے ہیں جہاں انھوں نے مقامی لوگوں سے ملتی جلتی ثقافت، زبانیں اورحلیے دھاررکھے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہم افغانستان میں افراتفری پھیلانے میں ملوث ہر دہشت گردکا شکار کریںگے۔ملک میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔
افغانستان کے وزیرداخلہ نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کے باعث بڑی تعداد میں غیرملکی دہشت گردوں نے فرار ہوکر شمالی افغانستان میں اپنے ٹھکانے قائم کرلیے ہیں جہاں سے وہ افغان سکیورٹی فورسزپر حملے کررہے ہیں ۔
News ID 1855865
آپ کا تبصرہ